پی این ایس سی میری ٹائم ریفرنس سینٹر کی تزئین نو کا افتتاح

0

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی وزیر بحری معاملات علی زیدی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں بحری لائبریری کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ر)راشد صدیقی، کیپٹن انور شاہ، ڈائریکٹرز اور دیگر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے بحری لائبریری کی تزئین نواورپیشہ ورانہ کتب میں اضافےکےفیصلےکو بہت سراہا۔ بریگیڈئیر راشد صدیقی نے میری ٹائم انٹلکچوئل پراپرٹی کے تحفظ کی خاطر پی این ایس سی میریٹائم ریفرنس سینٹر اینڈ لائبریری کی تجدید و اضافے کے لیے جو کوششیں عارف الٰہی اور موجودہ چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد کے دور میں کی تھیں ان کے نتیجے میں آج اس کا افتتاح ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More