5 برس میں 48کروڑ درخت کاٹ دیئے گئے- انڈس ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انڈس ڈیولمپنٹ آرگنائزیشن (آئی ڈی او ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زین دانو رپورٹر نے کہاہے کہ 5برس کے دوران سندھ میں کہاکہ 48کروڑ درخت کاٹ دئیے گئے ساحلی علاقوں میں مینروز کے جنگلات کو بڑھایا جارہا ہے اور بڑے پیمانے پر مینگرر کی شجرکاری کی جارہی ہے۔ اس منصوبے پر ساڑھے 3ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، جبکہ کچے اور پکے کے جنگلات کے لئے ایک روپیہ منظور نہیں کیا جارہا۔ کراچی ملیر کی زرخیز زمینیں بڑی ہائوسنگ اسکیموں کو دی جارہی ہیں، وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمتی ہے کہ 5 برس کے دوران ساڑھے 7لاکھ کچے اور پکے میں جنگلات ختم ہوگئے۔ اس دوران 48کروڑ درخت کاٹ دئیے گئے، جس سنجرہ کے 20اضلاع کے ڈیڑھ کروڑ مویشیوں کیلئے چارہ ختم ہوگیا ، شہد کی 100ٹن سالانہ پیداوار کم ہوگئی۔ 30ہزار لوگ بے روز گارہوگئے۔