ڈپٹی میئر لاہور وسیم قادر ن لیگ کو خدا حافظ کہہ گئے

0

لاہور (امت نیوز)صوبائی دارالحکومت کے ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر نے مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیا۔لاہور کے ڈپٹی میئر چوہدری وسیم قادر نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاست کسی اور پلیٹ فارم سے کروں گا کیوں کہ مسلم لیگ (ن) میں ورکرز کی عزت نہیں۔چوہدری وسیم قادر نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا اسٹاف اور کارکنان کے ساتھ رویہ درست نہیں، کارکن میاں جمیل کو بھی حمزہ نے تھپڑ مارا، حمزہ کے اسٹاف اور قریبی کارکنان سےحلف اٹھا کر پوچھیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More