جسٹس آصف کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کاعہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد(امت نیوز)جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کاعہدہ سنبھال لیا۔اس سے سینئرجج مسٹرجسٹس منظوراحمدملک نے حلف لیا۔اس موقع پر ایک سادہ لیکن پروقارتقریب منعقد ہوئی۔جسٹس کھوسہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی بیرون ملک سے واپسی تک فرائض نبھائیں گے۔