جعلی ویب سائٹ کے ذریعے کروڑوں فراڈ میں ملوث 5 ملزم گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے ملٹی لیول آن لائن مارکیٹنگ / ڈیجیٹل کرنسی کے نام پر بذریعہ فیک ویب سائٹ ہونے والے کروڑوں روپے کے فراد میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ ملزمان چینلز ٹائمز نامی اٹلی کی کمپنی کے نام پر شہریوں کو ایزی ارننگ کا جھانسہ دیکر کمپنی کی ویب سائٹ www.chtimez.com کے ذریعے ڈالرز کی آن لائن الیکٹرونک کرنسی کی شکل میں خریدو فروخت / ایکسچینج اور کرپٹو کرنسی / ورچوئل کرنسی کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیا رہے ہیں، جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان سید نسیم کوثر،محمد ندیم،ریحان احمد ،اور توصیف اور خاور خالق کو گرفتار کر لیا، جبکہ دو ملزمان سرور اور غلام مصطفیٰ کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزمان سے ڈیجیٹل میڈیا پر مشتمل موبائل فونز اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیئے گئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان چینلز ٹائمز نامی اٹلی کمپنی کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے تھے اور اسی کمپنی کی طرز پر ایک جعلی ویب سائٹ chtimez.com بھی بنا رکھی تھی، جس کے ذریعے ملزمان ملٹی لیول مارکیٹنگ کے اصول پر لاتعداد افراد کو مرحلہ وار اس میں شامل کر رہے تھے اور ان سے 15 لاکھ ڈالر کے حساب سے رقم وصول کر رہے تھے، جبکہ یہ سائٹ کوئی ملٹی نیشنل ویب سائٹ نہیں تھی اور اس کو کراچی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔دوران تفتیش ایف آئی اے نے11 ہزار متاثرین کا ڈیٹا نکال لیا ہے ۔ملزمان اب تک10ہزار سے زائد افراد کو لوٹ چکے ہیں اور اسطرح 16 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر ہتھیا چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More