تم غدار ہو – امریکہ میں پاکستانیوں نے حسین حقانی کو آئینہ دکھا دیا

0

واشنگٹن(امت نیوز) امریکا میں پاکستانی شہریوں نے سابق سفیر حسین حقانی کوآئینہ دکھا دیا اورپاکستان مخالف سرگرمیوں پر غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان جاکر عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟۔میموگیٹ اسکینڈل میں مطلوب اشتہاری ملزم کوئی جواب نہ دے سکے، جان چھڑاتے ہوئے کہا ’ایسے سب کے سامنے بات نہیں ہوتی۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی ’انسانی حقوق اور دہشت گردی کے خلاف جنوبی ایشیا‘ (SAATH) نامی کانفرنس میں شریک تھے، جہاں مقررین نے پاکستانی اداروں کے خلاف کھل کر ہرزہ سرائی کی۔اس موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں نے سابق سفیر کو آڑے ہاتھوں لے کر غدار قرار دے دیا۔تند و تیز سوالات کے آگے حسین حقانی بے بس دکھائی دیے۔شہریوں نے میمو گیٹ اسکینڈل میں ایف آئی اے کو مطلوب اشتہاری ملزم سے سوال کیا کہ وہ وطن سے باہر پاکستان مخالف پروگرام کیوں کرتے ہیں؟ایک پاکستانی شہری نے کہا ’آپ غدار ہیں، پاکستان کی برائیاں کر رہے ہیں، پاکستان آؤ، عدالتوں کا سامنا کرو، پاکستان کیوں نہیں آتے۔‘خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 18اکتوبر کو سپریم کورٹ میں میمو گیٹ اسکینڈل کی سماعت کے دوران عدالتی معاون نے بتایا کہ حسین حقانی کے معاملے پر ایف آئی اے نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ہے ،جب کہ حسین حقانی کے دائمی وارنٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More