سعودی تاریخ میں سب سے بڑا 295 ارب ڈالرمالیت کابجٹ منظور
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا گیا جس کا حجم 11 کھرب 6 ارب ریال (295 ارب ڈالر) ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں شاہ سلمان نے 2019 کے بجٹ کی منظوری دی۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بجٹ کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ بجٹ خسارہ 4 فیصد کم ہوگیا۔