گلگت میں ہتھیار نہ ڈالنے والوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

0

سکردو (نمائندہ امت)پاک فوج نے ہتھیار نہ ڈالنے والے دہشت گردوں کے خلاف جرگے کی مدد سے گلگت بلتستان میں آپریشن کا فیصلہ کرلیا ،داریل اور تانگیر میں فوجی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ اور پاک آرمی کے نوجوانوں کو ان پہاڑوں میں بھیجاجائے گا جہاں دہشت گرد چھپے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دیامر گرینڈ جرگہ اور کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے ساتھ ایک اجلاس ہواجس میں جرگے نے اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔فورس کمانڈر بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جرگہ نے پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کے حوالے سے بتایا کہ ان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ سامنے آنے کو تیار نہیں اور ان کی رہائش کا بھی معلوم نہیں جب وہ ملیں گے تو ان کے ڈیمانڈ بھی سنیں گے اور ان سے بات بھی کرینگے کہ وہ اپنے آپ کو قانون کا حوالے کریں ۔ اس موقع پر کور کمانڈر بلال اکبر نے کہاکہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے ۔پہاڑوں میں چھپے دہشت گردوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ داریل اور تانگیر کے پہاڑوں میں بھی فوج بھجوا دی جائے گی اور دونوں گاؤں میں جو آرمی کے اہلکار جو پہلے سے موجود ہیں ان کی تعداد میں اضافہ کرینگے ۔انہوں نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں عوام اور دیامر جرگہ علمائے کرام سے مدد کی اپیل بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More