ہری پورکےشہری کا جعلی کمپنی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

0

ہری پور(نمائندہ امت) جعلی کمپنی بنا کر نوکریوں کا جھانسہ دے کر دس لاکھ روپے ہتھیانے پر گروہ کاایک رکن گرفتار دیگر فرار ہونے میں کامیاب مجھے جعلی کمپنی جام پی کے میں تین لاکھ روپے ملازمت پر رکھا گیا نوکری دلانے کے لیے دس لاکھ روپے رشوت لی گی کمپنی جعلی ہے پنجاب کے متعدد اضلاع میں شہریوں سے نوکری کے نام پر لاکھوں روپے بٹور چکی ہے دیگر افراد کو بھی گرفتا رکر لیں گے پولیس کا دعوی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سٹی پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے اسلام آبا دکے رہائشی عبد الرحمان ولد عبد الرشید i8اسلام آبا د نے موقف اختیار کیا کہ ویب سائٹ پر نوکری کا اشتہار دیا گیا میں نے ملازمت کے لیے اپلائی کیا تو مجھے نوکری کا جھانسہ دے کر انٹر ویو کے لیے ہری پور فورٹ روڈ پر واقع ایک بنگلہ میں بلا لیا گیا مجھے منیجر کی نوکری پر رکھا گیا اور تین لاکھ روپے تنخواہ مقرر کی گئی ملازمت دینے کے لیے دس لاکھ روپے رشوت لے گی جوکہ ملزمان پیسے لے کر رفو چکر ہوگے پولیس نے بنگلہ کے مالک مشہور پراپرٹی ڈیلر کو گرفتارکرکے اس کے خلاف زیر دفعہ 419/420/471/468 کے تحت مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بنگلہ کی ناکہ بندی کرکے سول لباس میں پولیس اہلکار تعینات کیے رکھے مگر فراڈیے شام تک واپس نہ آئے جس پر پولیس نے کمپنی کے دیگر افراد جن میں چوہدری رضوان، صابر ،زیشان کے خلاف بھی مقدمات درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او صدیق شاہ نے بتایا ہے کہ ملزمان نے جعلی کمپنی جام پی کے بنا رکھی تھی جس پر نوکریوں کے اشتہار دے کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے ہری پور فورٹ پر بھاری کرایہ پر بنگلہ کرایہ پر لے رکھا تھا جس کودفتر بنا رکھا تھامظفر آباد سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں شہریوں کو ملازمتوں کو جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ چکے ہیں پولیس نے دیگر ملزمان کو دو روز کے اندر گرفتار کرنے کا دعوی بھی کیا ہے ادھر زرائع نے بتایا ہے کہ منڈی بہاولدین کے رہائشی شخص کے ساتھ مذکورہ پراپرٹی ڈیلر کا نوے لاکھ روپے کی رقم کا لین دین بھی چل رہا ہے جس نے سٹی پولیس اسٹیشن میں پہلے سے مقدمہ کے لیے درخواست دے رکھی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More