آسیہ کیس سے توجہ ہٹانے کیلئے مولانا سمیع الحق کو شہید کیا گیا-مفتی کفایت اللہ

0

ہری پور(نمائندہ امت)پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلام کو نقصان پہنچانے کے لیے یہودی اور قادیانیوں کے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے ہمیں جیل کیوں لے جایا گیا تعجب اس پر ہے کہ باقی لوگ جیل کیوں نہیں گئے اب تو سب کو جانا ہوگا ایک بہت بڑی تحریک نے پیدا ہوناہے ان خیالات کا اظہارمفتی کفایت اللہ نے گزشتہ روز ہری پور میں مولانا قاضی عبدالعلیم کی رہائش گاہ پر انکی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانھوں نے کہا کہ ایک بہت بڑی تحریک کی تیاری ہے ختم نبوت اور ختم رسالت کے نام میں بڑی کشش ہے ہمیں شعیہ سنی دیوبندی بریلوی حنفی غیر حنفی تبلیغی خیر تبلیغی سیاسی غیر سیاسی کے نام پر تقسیم کیا گیا تاکہ ایک جگہ جمع نہ ہوسکیں ہم تعصب کی دیواروں کو منہدم کرکے ایک ہوجائیں گے اور ایک انقلاب برپا ہوگا یہ انقلاب عمران خان کی حکومت کے دوران ہی آئے گاآسیہ ملعونہ کے کیس سے توجہ ہٹانے کے لیے مولانا سمیع الحق کو شہید کیا گیا مولانا کے قتل سے توجہ ہٹانے اور مسئلہ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے قبرکشائی کی بات کی جارہی ہے موبائل پر آخری کال کس کی آئی کتنی دیر کس سے بات ہوئی ڈیٹا چیک کرنے سے قاتل پکڑا جائے گااسکے بعد تحریک لبیک کے کارکنان کو پکڑا گیا میرا تحریک لبیک سے بہت گہرا تعلق ہے گرفتار لوگوں کی رہائی کے لیے تحریک چلائیں گے قیام پاکستان کے وقت جس وحدت کی ضرورت تھی اسکی آج بھی ضرورت ہے اس وقت ملک پاکستان اور ہمارا نظریہ داؤپر لگے ہوئے ہیں ہم پر مقدمات بنا کر جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے مگر ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے والوں میں سے نہیں ہیں اس موقع پر ضلعی امیر حافظ محمد ریحان نائب ضلعی امیر مولانا قاری محمد یعقوب ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا میر افضل بزرگ رہنما مولانا حافظ محمد سمیت دیگر علماء و کارکنان موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More