ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 3 شہریوں کو گولیاں مار دیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ رشیدآباد میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری طارق ولد عبدالخالق کو زخمی کردیا، جب کہ پستول کا بٹ لگنے سے خائستہ خان زخمی ہوگیا۔ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 65 سالہ ابراہیم ولد ہاشم اور نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب مزاحمت پر 18 سالہ سعد ولد نوید شوکت زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔