روہنگیا مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز مواد شیئر کرنے پرمیانمار آرمی کے فیس بک اکاؤنٹس بند
رنگون (مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز مواد شائع کرنے پر میانمار آرمی کے سیکڑوں پیجز اور اکاؤنٹس بند کردیئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق نفرت آمیز مواد شائع کرنے پر میانمار آرمی کے زیر انتظام پیجز اور اکاؤنٹس بند کردیئے۔فیس بک انتظامیہ کو ان پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف ہزاروں شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔بدھ مت پیروکاروں اور میانمار آرمی کے حامیوں نے فیس بک پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جس سے مقامی لوگوں کے جذبات بھڑکے اور روہنگیا مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی نئی تاریخ رقم ہوئی۔