متحدہ رہنمائوں کیخلاف مقدمے میں تھانیدار نیو ٹائون پر عدالت برہم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے متحدہ رہنماؤں کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے سے متعلق کیس میں ایس ایچ او نیو ٹاؤن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس فائل ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔سماعت پر متحدہ رہنما فاروق ستار پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے ایس ایچ او نیو ٹاؤن پرویز سے استفسار کیا کہ مقدمہ کی پولیس فائل کہاں ہے، ، جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس فائل مل نہیں رہی، ڈھونڈ رہے ہیں۔عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اتنی لاپرواہی برتتے ہیں۔فائل ہی گم کردی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مقدمہ کی پولیس فائل پیش کی جائے، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔دوران سماعت فاروق ستار کے وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی کے لیے پہنچنا ہے اس لیے ہمیں اگلی تاریخ دے دی جائے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں بہت بے یقینی کی صورتحال ہے۔کے ایم سی، سندھ حکومت اور وفاق کے پاس کوئی پلان نہیں۔کراچی کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کو بے سہارا نہیں چھوڑیں گے۔سارے قبضوں کا ایک پرسنٹ انکروچمنٹ ہے۔ 99 فیصد رشین اور امریکن کٹنگ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More