پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلیے ہائوسنگ اسکیم لانے کی آباد تجویز

0

کراچی(بزنس رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے تجویز پیش کی ہے کہ پولیس کے شہدا کے خاندانوں کے لئے ایک ہائوسنگ اسکیم لائی جائے اور اس کے علاوہ خصوصی بینک ا کاونٹس بھی قائم کیا جائے، جس میں مخیر اور عام افراد بھی پو لیس کے شہداء کے خاندانوں سے ازخود مدد کرسکیں۔یہ تجویز انہوں نے آباد ہائوس ڈی آئی جی جنوبی جاوید عالم اوڈھو اور ساوتھ زون پولیس افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں دی۔تقریب میں آباد کے عہداران سینئر وائس چیئرمین محمد انور دائود ،وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا ، چیئرمین ایس آر ابراہیم حبیب ،کنوینئر اینٹی انکروچمنٹ سیل آصف سم سم و دیگر شریک تھے۔جاوید عالم اوڈھو نے آباد کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کی خدمات کو یا د رکھتی ہیں۔حکومت سندھ نے شہدا کے خاندانوں کے لئے پلاٹوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔پلاٹس ملنے پر تعمیرات کے لئے ہائوسنگ اسکیم لائی جاسکتی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ پولیس اسپتال میں سہولیات کی کمی ہے۔مزید اسپتالوں کی ضرورت ہے، جس میں مردہ خانہ اور میت کے غسل کا انتظام بھی ہو۔چیئرمین آباد محمد حسن بخشی نے اس حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پولیس کے پاس اہم ذمہ داریاں ہیں۔ہمارے مسائل ہمیں خود حل کرنا ہوں گے اور اس کے لیے اچھے لوگوں کو آگے لانا ہوگا۔تقریب میں مشترکہ طور پر شجر کاری کی تجویز بھی پیش کی گئی، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔آصف سم سم نے کہا کہ شہر میں امن لانے کے لیے سندھ پولیس نے بڑی قربانیاں دیں۔آخر میں عبدالکریم آڈھیا نے ڈی آئی جی سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More