ممکنہ گرفتاریوں کے بعد صنم بھٹوکو پیپلزپارٹی کی قیادت سونپنے کا فیصلہ
اسلام آباد(امت نیوز)جعلی اکائونٹس پر جے آئی ٹی رپورٹ کے نتیجے میں پی پی قیادت کی ممکنہ گرفتاری اور نااہلی ریفرنس کے معاملے پر غور کرنے کیلئے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر آصف زرداری سندھ میں پی پی کے گڑھ نوڈیرو سے گرفتاری دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران تمام پی پی رہنمائوں کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے پر بھی غور کیا گیا اور یہ طے پایا کہ تمام رہنمائوں کے پکڑے جانے پر بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کو قیادت کے لیے سامنے لایا جائے گا۔