محسن داوڑ-علی وزیرکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے دو ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔دوسری طرف پشتون تحفظ موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر ایک تحریک استحقاق جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جس مقدمے کو بنیاد بنا کر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اس مقدمے میں ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔محسن داوڑ اور علی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر ایف آئی آر میں نام ہونے کو بنیاد بنا کر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے تو پھر وزیر اعظم عمران خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کیا جائے کیونکہ ان کے خلاف بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More