میتھیوز اور مینڈس کی مزاحمت سے ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا

0

ویلنگٹن (امت نیوز) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ویلنگٹن ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ آئی لینڈرز نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے تھے کہ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور میچ ڈرا ہوگیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز 13 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ کوسل مینڈس اور انجیلو میتھیوز کی چوتھی وکٹ پر ناقابل شکست 274 رنز کی ریکارڈ ملکی شراکت داری قائم، انجیلو میتھیوز 120 اور کوسل مینڈس 141 ناقابل شکست رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ٹام لیتھم کو ریکارڈ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل میچ کے چوتھے روز انجیلو میتھیوز اور کوسل مینڈس نے ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت اپنی ٹیم کو شکست سے بچالیا تھا۔ بدھ کو میچ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ادھوری اننگز 259 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کوسل مینڈس 116 اور انجیلو میتھیوز 117 رنز پر کھیل رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More