ناقص انتظامات و گندگی پر جامعہ کراچی کاہوٹل سیل- کنٹینوں پرجرمانے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے آپریشن میں جامعہ کراچی کاایک ہوٹل سیل جبکہ متعدد کنٹینوں پر 10،10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا- ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کی کینٹینوں پر چھاپہ مار کارروائی رات گئے کی گئی۔ اس موقع پر جامعہ میں قائم صوفی ہوٹل کو ناقص انتظامات اور گندگی کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے۔ رات کی تاریکی کی وجہ سے صرف 11کینٹینوں کا ہی معائنہ کیا جا سکا، جبکہ کئی کینٹینوں پر 10ہزار روپے تک کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جامعہ کے انتظامی افسر نے چھاپے اور جرمانے کی تصدیق کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More