بینکنگ کورٹ پر احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں۔وقار مہدی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی سندھ کے رہنما وقار مہدی نے کہا ہے کہ کارکنوں کو آج بینکنگ کورٹ نہیں بلایا گیا اور نہ ہی اس موقع پر کسی احتجاج کا پروگرام ہے۔ پارٹی مقدمات عدالت میں ہی لڑتی آئی ہے اور اب بھی عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ہر پیشی پر رہنما ان کے ساتھ جاتے ہیں اور وہ آج بھی جائیں گے۔کوئی خصوصی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔