کشمیریوں کا قتل عام رکوائیں-عمران کا گوتریس کو فون

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عامِ کو رکوانے کا مطالبہ کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا۔وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر جارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے جسے رکوانے میں اقوام متحدہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More