شوہر کو قتل کرنے پر مجرمہ کو کزن سمیت عمر قید

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے شوہر کوقتل کرنے سے متعلق کیس میں مجرمہ اور اس کے کزن کو عمر قید سنائی ۔عدالت نے لاش چھپانے پر بھی دونوں مجرموں کو 7سال قید اور جرمانہ عائد کیا ہے ۔ گزشتہ روز سماعت پر ملزمہ زینب اور اس کے کزن ظہیر کو پیش کیا گیا۔ سماعت پر وکلا طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ،جو دوران سماعت سنایا گیا، جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ نے 2011میں تھانہ شاہ فیصل کی حدود میں اپنے کزن ظہیر کے ساتھہ مل کر شوہر اسد کو قتل کیا اور اس کی بوٹیاں بنا کرلاش کو ٹھکانے لگادیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More