پی ایم ڈی سی ٹیم کا دورہ -بقائی کالج اور اسپتال کا معائنہ

0

کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل PMDC کی ٹیم نے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بقائی میڈیکل کالج ، بقائی ڈینٹل کالج اور یونیورسٹی سے ملحقہ فاطمہ ٹیچنگ اسپتال کا معائنہ کیا ۔ پرنسپل بقائی میڈیکل کالج پروفیسر افتخار احمد صدیقی نے جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج اور ڈینٹل کالج بقائی فائونڈیشن کے تحت چلائے جارہے ہیں۔ بجٹ اور اخراجات کا باقاعدگی سے آڈٹ کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بقائی میڈیکل یونیورسٹی حکومتی تعلیمی ڈھانچے کے مطابق قائم کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More