لائنز ایریا میں تجاوزات میں اضافہ برداشت نہیں-ذوالفقار قائمخانی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لائنز ایریا از سر نو ترقیاتی منصوبہ کے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے رکن ذوالفقار علی قائم خانی نے کہا ہے کہ لائنز ایریا میں تجاوزات میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سعید غنی و دیگر حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملےپر توجہ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں علاقہ عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں ارشد علی جان ، جمیل قادری ، حاجی بھورے، رانا اسرارو ددیگر شامل تھے۔اوفد نے انہیں تجاوزات میں اضافہ کے بارے میں آگاہ کیا۔