اسپیکر نے سعدرفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے جو قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کئے گئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007 کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کئے گئے، قاعدہ 108 کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ روز اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے ساتھ اس حوالے سے مشاورت کی تھی جس میں انہیں مشورہ دیا گیا کہ اسپیکر اجلاس میں شرکت کے لیے اسمبلی رول کے تحت کسی بھی رکن کے پروڈکشن آرڈر جاری کرسکتے ہیں اور اس میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔آج قومی اسمبلی کے رواں سیشن کا آخری دن ہے اور پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد نیب حکام خواجہ سعد رفیق کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد منتقل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More