لاڑکانہ (نمائندہ امت) تحریک انصاف کے صوبائی سیکریٹری جنرل و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے 4 صوبوں میں پیپلز پارٹی بنائی، آصف زرداری نے 4ڈویژن تک پہنچا دی، آصف زرداری گرفتار ہوئے تو کوئی تحریک نہیں دیکھ رہا ،کیونکہ آصف زرداری بے نظیر بھٹو نہیں ہیں، آصف زرداری کو ارلی الیکشن نظر آ رہے ہوں گے ،لیکن سندھ میں ارلی الیکشن ضرور ہوگا، پیپلز پارٹی کے 20اراکین سندھ اسمبلی بھی رابطے میں ہونے کا دعوی کر دیا، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سیف اللہ ابڑو اور ایڈووکیٹ عالیہ رضوی کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ابڑو ہاؤس پر پریس کانفرنس میں حلیم عادل کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی حالت سے بے نظیر بھٹو کی روح تڑپتی ہو گی، پیپلز پارٹی نے سندھ اور لاڑکانہ کے بچوں کے ساتھ برا سلوک کیا ہے، لاڑکانہ کا زیر زمین پانی زہریلا ہو چکا ہے، خورشید شاہ کے حلقے میں داڑھ کے درد والے کو پیٹ کے درد کی ادویات دی جار ہی ہیں، 117 ارب اس شہر میں خرچ ہوئے مگر لاڑکانہ میں وینٹی لیٹر موجود نہیں، لاڑکانہ گٹرستان بنا ہوا ہے بی بی کے شہر پر بھی پیپلزپارٹی نے رحم نہیں کیا، پورا صوبہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اومنی گروپ کو دے دیا گیا ہے، جو کام پیپلزپارٹی نہیں کرسکتی وہ ہم کریں گے، 18 ویں ترمیم کا خاتمہ نہیں اس کی بہتری ضروری ہے۔