پرویز محمود کو حماد صدیقی نے قتل کروایا – متحدہ دہشت گرد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔پولیس نے متحدہ کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر مسعود عرف کالا و دیگر کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان. کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔جمعرات کے روز دوران سماعت پولیس کی جانب سے پیش چالان میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم کی ٹارگٹ کلر ٹیم کے رکن مسعود عرف کالا نے ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کا اعتراف کیا، سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آباد ڈاکٹر پرویز محمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا گیا،جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم کے ہمراہ ان کے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے، ملزم نے اپنے ٹارگٹ کلنگ اسکواڈ کے ساتھ مقتولین کونشانہ بنایا، ٹارگٹ کلر اسکواڈ میں عمران اعجاز نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبد الرحمان قریشی ،جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیر نائی اور شکیل موٹا بھی شامل ہیں،ملزم نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیا تھا،ناظم آباد اور رضویہ میں احکامات ملنے پر متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ بھی کی،،مسعود عرف کالا کو نارتھ ناظم آباد سے تیس نومبر کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہواتھا۔ عدالت نےمفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ جنوری کو تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More