سرکاری ادارےغیر ضروری اخراجات سے بچنے کے اقدامات کریں ۔محمد میاں سومرو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے نجکاری اور شہری ہوا بازی محمد میاں سومرو نے گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ائیر وائس مارشل تنویر اشرف بھٹی نے ان کا استقبال کیا اور بعدازاں بریفنگ دی گئی۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ حکومت غیر ضروری اخراجات سے بچتے ہوئے سادگی اپنانے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ہر سرکاری ادارے کا فرض ہے کہ وہ بچت کے تمام اقدامات اُٹھائے۔ انہوں نے مسافروں کو سہولیات بہتربنانے کی تاکید بھی کی۔