10بھارتی ایجنسیوں کو سائبرنگرانی۔تحقیقات کا اختیار

0

لاہور(نمائندہ امت)بھارت میں نریندر مودی حکومت نے 10انٹیلی جنس ایجنسیوں کواس بات کے احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر میں موجود، ریسیو اور اسٹور کئے گئے ڈیٹا سمیت کسی بھی قسم کی معلومات کی نگرانی اور انٹرسیپشن کر سکتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد این آئی اے، انٹیلی جنس بیورو، نارکوٹکس کنٹرول بیورو ، ای ڈی ، سینٹرل ٹیکس بورڈ ، ریونیو انٹلی جنس ڈائریکٹویٹ ،سی بی آئی، کابینہ سیکرٹریٹ ، ڈائریکٹوریٹ آف سگنل انٹیلی جنس ( جموں و کشمیر ، نارتھ ایسٹ اور آسام کے علاقوں کیلئے ) اور پولیس کمشنر دہلی کا نام شامل ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق10ایجنسیوں کو مکمل اختیار ہو گا کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا کو چیک کرسکیں گی جبکہ سبسکرائبر یا سروس پرووائیڈر اور کمپیوٹر کے مالک کو تحقیقاتی ایجنسیوں کو تکنیکی تعاون فراہم کرنا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو انہیں 7سال کی سزا کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More