سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی-آئی یو سی این میں حیاتیاتی تحفظ کیلئے معاہدہ
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے تھر پارکر میں حیاتیاتی تحفظ کے لیے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت پہلے 3سالوں میں تھر پارکر میں گِدھ اور دیگر نایاب جانوروں اور پرندوں کی معدوم ہوتی ہوئی نسلوں کو بچایا جائے گا۔اگلے مرحلے میں گِدھوں اور نایاب جانوروں کے تحفظ کیلئے نسل پرستی مرکز سینٹر قائم کیا جائے گا۔مہمانِ خصوصی وفاقی سیکریٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی شاہ رخ نصرت نے اینگرو کمپنی کے اقدامات کی تعریف کی اور شرکاء کو اس اقدام پر وزارت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔تقریب سے کمپنی کے جنرل منیجر سی ایس آر نصیر میمن، آئی یو سی این کے پاکستان میں نمائندے اختر چیمہ نے بھی خطاب کیا۔