گیارہویں پری میڈیکل کے امتحانات میں11ہزار طلبا فیل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بورڈ پارٹ1پری میڈیکل کے 22ہزار میں سے 11ہزار طلبہ فیل ہو گئے ،ایک ہزار سے زائد طلبہ صرف ایک پرچہ پاس کرسکے ہیں، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات 2018کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ انعام احمد کے مطابق سائنس پری میڈیکل گروپ کے رجسٹرڈ22612امیدواروں میں سے 22198امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے، جن میں سے 10357نے تمام 6پرچوں میں، 3350 نے5پرچوں میں، 2910نے4پرچوں میں، 2318 نے3پرچوں میں، 1621نے 2پرچوں میں جبکہ 1023نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی میں 2طلبا نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ ایک امیدوار امتحانات میں شریک ہو کر4پرچوں میں کامیاب رہا۔طلبا ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں،نتائج کیلئے BIEKلکھ کر spaceدیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583پر بھیج دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More