مرادسعید کی تقریر پر اپوزیشن کا ہنگامہ واک آئوٹ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریر پر اپوزیشن جماعتوں نے واک آؤٹ کیا۔اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو احتسا ب کے نام پر کس چیز کا خوف ہے؟ جب احتساب کی بات کرو یہ اٹھ کر ایوان سے چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون ہمارے دور میں تو نہیں بنا۔وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو جسٹس نہیں جسٹس قیوم چاہیے، انہیں احتساب نہیں احتساب الرحمٰن چاہیے۔مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور ایوان میں ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ شروع کردیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی غیر پارلیمانی لفظ بولا ہو تو ایوان سے باہر نکال دیں لیکن اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More