خارجہ پالیسی راولپنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے-رضاربانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے اور احتساب ہوا تو عدلیہ، انتظامیہ اور ملٹری بیورو کریسی کا بھی ہوگا۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پارلیمان کو ڈس فنکشنل کیا جارہا ہے، خارجہ پالیسی پنڈی سے پارلیمنٹ منتقل کی جائے، پارلیمنٹ خارجہ پالیسی بنائے، گزشتہ روز وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو نہیں بتائی جا سکتیں، ایسی کون سی چیزیں ہیں جو پارلیمان کو نہیں بتائی جا سکتیں، اگر حساس چیزیں ہیں تو ان کیمرا اجلاس بلا لیں، قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی فوری تشکیل دی جائے۔