شاہد انجم۔طحہ عبیدی کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کے صدر ۔سیکرٹری منتخب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) کے پہلے باضابطہ انتخابات میں شاہد انجم صدر اور طحہ عبیدی سیکریٹری منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پریس کلب میں کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر امتیاز فاران ۔ارکان شاہد غزالی اور شمس کیریو نے انتخابی عمل کی نگرانی کی۔ انتخابات میں یونائیٹڈ پینل اور فرینڈز پینل مد مقابل تھے ۔نتائج کے مطابق فرینڈز پینل کے شاہد انجم صدر، یونائیٹڈ پینل کے طحہ عبیدی سیکریٹری، سمیر قریشی نائب صدر، فرینڈز پینل کے رجب علی خازن، ندیم احمد جوائنٹ سیکریٹری، یونائٹیڈ پینل کے خرم گلزار سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے جبکہ گورننگ باڈی کے لیے سالک شاہ، کاشف مشتاق، ریحان چشتی، عاصم بھٹی ، احمر رحمان، سہیل شبیر اور کاشف ہاشمی منتخب ہوئے پولنگ میں مجموعی طور پر 129ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ یونائیٹڈ پینل کے نائب صدر سمیر قریشی نے سب سے زیادہ 90ووٹ حاصل کئے۔ چیف الیکشن کمیشن امتیاز فاران ۔اراکین شاہد غزالی ۔شمس کیریو نے نتائج کا اعلان کیا۔ کے یو جے برنا، کے یو جے دستور اور دیگر نےنو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ سی آر اے کی نومنتخب کابینہ نہ صرف کرائم رپورٹرز بلکہ پوری صحافی برادری کی فلاح کیلئے کام کریگی۔ کے یو جے کے صدر طارق ابوالحسن ، جنرل سیکریٹری حامد الرحمان اور مجلس عاملہ کے ارکان نے سی آر اے کی نومنتخب کابینہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں صحافیوں اور میڈیا انڈسٹری کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم اپنے اتحاد سے ان تمام مسائل کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ۔آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام نےبھی سی آر اے کے عہدید اروں کو مبارکباد کا پیغام دیا اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا ۔