صدر کی تربیلا ڈیم آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات
تربیلا غازی(نمائندہ اْمت)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تربیلا ڈیم کا نجی دورہ، فیملی کے ہمراہ تربیلا ڈیم کی سیر کی۔نجی دورہ کے موقع پر صدر مملکت کو VVIP پروٹوکول دیا گیا۔ سینکڑوں کی تعداد میں ضلع صوابی و ہری پور کی پولیس کی نفر ی کو تعینات کیا گیا۔ صدر مملکت نے تربیلا بجلی گھر و چوتھے توسیعی منصوبہ کا بھی دورہ کیا۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال و پیداوار کے حوالے سے چیف انجینئر نے بریفنگ دی۔ صدر مملکت عارف علوی نے تربیلا گیسٹ ہاؤس میں پودہ بھی لگایا۔تربیلا جھیل کی کشتی پر سیر کی۔مچھلیوں کا شکار کیا تربیلا ڈیم آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔صدر مملکت کی تربیلا ڈیم آمد پر غازی بھروٹھا بیراج کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی فیملی کے ہمراہ تربیلا ڈیم کا نجی دورہ کرتے ہوئے ڈیم کی سیر کی ہے تربیلا ڈیم آمد پر سیکرٹری واپڈا، جنرل منیجر تربیلا ڈیم محمد انصر ورائچ، چیف انجینئر سول بدر الدین سولنگی نے اُنکا استقبال کیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے تربیلا بجلی گھر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر بجلی گھر حکام نے بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اُنکو آگاہ کیا ہے صدر عارف علوی نے ڈیم کی مختلف سائیٹ کا بھی معانیہ کیا ہے نئے تعمیر ہونے والے چوتھے توسیعی منصوبہ کے پاور ہاؤس کا بھی دورہ کیا ۔ اس موقع پر اُنکو چیف انجینئر پاور احسان اللہ خان نے بجلی کی موجودہ پیداوار کے حوالے سے بریفنگ دی ہے صدر مملکت عارف علوی کی تربیلا ڈیم آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ضلع ہری پور و ضلع صوابی کے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو صدر مملکت کے نجی دورہ پر تعینات کیا گیا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی تربیلا گیسٹ ہاؤس میں پرتکلیف کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ سیکورٹی پر سینکڑوں پولیس اہلکارو ں نے روزہ کی حالت میں اپنے فرائض سرانجام دئیے پروٹوکول ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے صدر کی نجی دورہ کے موقع پر اس کی دھجیاں بکھر دئیں صدر مملکت کے حصار میں سو سے زیادہ گاڑیوں کا جلوس تھا۔