درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ہیڈ مسٹریس عدالت سے فرار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے ڈھائی ہزار کلو سرکاری کتابیں فروخت کرنے کے مقدمے میں لانڈھی اسکول کی ہیڈ مسٹریس مزین عمران عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونےپر کمرہ عدالت سے فرار ہوگئیں ۔عدالت نے شریک ملزمہ یاسمین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ ۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ مزین عمران نے نصابی کتب فروخت کرکے چوری کا ڈرامہ رچایا ۔پولیس نے اسکول انتظامیہ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ، تاہم کباڑیئے کی گرفتاری کے بعد بھانڈا پھوٹ گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More