بیرون ملک فرار نہیں ہواجلدواپس آئوں گا-خواجہ آصف
سیالکوٹ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں امریکا میں ہوں، اپنی بیٹیوں سے ملنے آیا ہوں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،میں جلد وطن واپس آرہا ہوں۔ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے نیب مقدمات کی وجہ سے بیرون ملک فرار ہونے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں امریکا میں ہوں، اپنی بیٹیوں سے ملنے آیا ہوں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،میں جلد وطن واپس آرہا ہوں اور میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔