ہزارہ کالونی میں ریلوے کی زمین پرغیرقانونی دکانیں مسمار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کالا پل ہزار کالونی میں ریلوے کی زمین پر قائم غیرقانونی دکانوں کومسمار کردیا گیا۔جن دکانوں کے اوپر گھر قائم ہیں انہیں منہدم نہیں کیا گیا بلکہ صرف شٹر توڑے گئے۔ ہفتے کے روز انسداد تجاوزات کی ٹیم ریلوے حکام ، پولیس اور رینجرز کے ساتھ بھاری مشینری کے ہمراہ کالا پل پہنچی اورتجاوزات ختم کرنے کیلئے اعلانات کیے گئے جس پر دکانداروں نے رضا کارانہ طور پر اپنا سامان ہٹانا شروع کیا اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ، بعد ازاں انسداد تجاوزات کی ٹیم نے بھاری مشینری کے ذریعے ریلوے کی زمین پرقائم30 سے35 دکانوں کے خلاف کارروائی کی ۔ ان میں کچھ کو مکمل مسمار اور کچھ کو نصف توڑا گیا جبکہ دیگرتجاوازات بھی ہٹا دیں۔ عملے کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور نہ ہی علاقہ مکینوں یا دکانداروں کی طرف سے کوئی احتجاج کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More