انسداد دہشت گردی عدالتوں کیلئے 10 ملین پونڈ برطانوی امداد کا انکشاف

0

لندن(امت نیوز) برطانوی اخبار گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی پاکستانی عدالتوں کے لئے برطانیہ2016 سے اب تک 10 ملین پونڈ امداد دے چکا ہے۔ دستاویزات کے مطابق یہ امداد برطانیہ کی عالمی سیکورٹی حکمت عملی کا حصہ ہے ،جسے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں مدد کا نام دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ پروگرام کا مقصد پاکستانی عدالتی نظام کو مضبوط بنانا اور تحقیقات، گرفتاریوں اور دہشت گردوں کو سزا دینے کیلئے سول انتظامیہ کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔تاہم اس کی تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی جا رہیں۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی برطانوی تنظیم پری ویو کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ عالمی قانونی معیار کی پاسداری کر سکیں ۔تنظیم کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران خصوصی عدالتوں سے59 افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔ان میں اغوا کے مجرمان کو بھی پھانسی دی گئی ،جن کا انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More