ن لیگ کا پی پی کے ساتھ تحریک نہ چلانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(محمد فیضان) پاکستان مسلم لیگ ن نے پا کستان پیپلز پارٹی کے سا تھ مشترکہ ا حتجاجی تحریک نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن کے قا ئد نواز شریف کو نیب عدالت سے سزا ملنے کی صورت میں ن لیگ اپنی الگ حکمت عملی طے کریگی تاہم ن لیگ نیب کے ایشوز پر اپنے ا صولی موقف کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے سا تھ پارلیمنٹ کی حد تک تعاون کرے گی مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق فی الوقت نواز شریف اور آصف زرداری میں ابھی تک کو ئی براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا ہے دوسری جانب ن لیگ ابھی تک پیپلز پارٹی کی طرف سے مشترکہ ا حتجا جی تحریک چلانے کی تجویز کا فی الحا ل کو ئی جواب نہیں دیا ہے مسلم لیگ ن کے اندر پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے کے حوالے سے شد ید تحفظا ت پا ئے جاتے ہیں پا رٹی کے سنیئر رہنماوں کی جانب سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ا حتساب ایشوز پر تعاون اور حما یت کو فی ا لحا ل پارلیمنٹ کی حد تک محدود رکھا جا ئے پارلیمنٹ سے باہر ا حتجاج کے لیے مسلم لیگ ن اپنی گرا ونڈ پر کھیلے ان رہنماوں کا یہ کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کا کندھا ا ستعما ل کر کے دباو بڑھا نا چاہتی ہے فی الوقت پیپلز پارٹی کے رویے اور مستقل مزا جی کا جا ئزہ لینے کے بعد مل کر آگے بڑھنے کے حوالے سے کو ئی فیصلہ کیا جا ئے مسلم لیگ ن کے قا ئد کو سزا ہونے کی صور ت میں مسلم لیگ ن میں عوامی رابطہ مہم چلا نے پر اتفاق ہے لیکن مسلم لیگ ن یہ رابطہ مہم احتجاج کی شکل میں چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ نہیں کر پائی ہے مسلم لیگ ن کے چند سینئر رہنما وں کی تجویز ہے کہ اس مہم کے دوران نیب کو ہی اولین ہدف رکھا جا ئے اور نیب عدالت کے فیصلے کی حد تک ہی تنقید کی جا ئے اور اعلٰیٰ عدلیہ کے فیصلوںکو نشانہ بنا نے کی بجائے ان سے ریلیف کے رجوع کیا جا ئے مسلم لیگ ن کے قائد کی قا نونی ٹیم کے ا رکان کا خیال ہے کہ نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیرا عظم کو عدالت عالیہ سے ریلیف مل سکتا ہے کیونکہ نیب عدالت اگر ان کے خلاف فیصلہ کر تی ہے تو سابقہ کیس میں ملنے والے ریلیف کی بنیاد پر انہیں ان ریفرنسز میں بھی ریلیف مل سکتا ہے اور اس کے بہت قوی ا مکا نا ت ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک مسلم لیگ ن کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ قائد نواز شریف کی سز املنے کی صورت میں کیا لا ئحہ عمل ا ختیار کیا جا ے لیکن پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ ا حتجا جی تحریک نہ چلا نے کا فیصلہ ضرور کرلیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More