ایران میں ایک اور کاروباری شخصیت کو کرپشن-دھوکہ دہی پر پھانسی دیدی گئی

0

تہران(خبر ایجنسیاں)ایران میں ایک اور معروف کاروباری شخصیت حمید باقری درمنی کو کرپشن کے الزام میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق انہیں دھوکہ دہی سے قرضے لیکر جعلی کمپنیاں بنانے اور ان کے ذریعے 3 لاکھ ٹن سے زائد بِچومن حاصل کرنے کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔ بِچومن اس کیمیائی مادے کو کہتے ہیں جس سے تارکول کی ایک قسم ایسفالٹ بنائی جاتی ہے، جو ایران میں سب سے زیادہ منافع بخش صنعت ہے۔ 49سالہ درمنی تیسرے کاروباری شخص ہیں جنہیں رواں برس انسداد بدعنوانی کی مہم کے دوران پھانسی دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More