عمران-زرداری اور نوازشریف کے گرد شوگرمافیا ہے۔سراج الحق

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان، نوازشریف اور زرداری کے اردگرد شوگرمافیا ہے جب کہ قوم مرغی اور انڈے کی پالیسی نہیں بلکہ کسان کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے۔جماعت اسلامی کے دفتر منصورہ میں جے آئی کسان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران 71برسوں میں ملک کے جغرافیہ اور نظریہ کی حفاظت نہیں کرسکے ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں ہمیں کسی خان، جاگیردار، سردار اورجرنیل کے سامنے نہ جھکنا پڑے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکمران مسائل حل کرنے کی بجائے لوگوں کو پتنگ بازی میں الجھانا چاہتے ہیں، پنجاب حکومت نے بسنت منانے کا اعلان کیا ہے اس سے پھر بچوں کے گلے کٹیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More