سوشل میڈیا پر ریلوے پولیس میں بھرتیوں کا اشتہار جعلی ہے- ترجمان
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ریلوے پولیس میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا چلائے گئے جعلی اشتہار کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس میں کانسٹیبلز اور اے ایس آئیز کی بھرتی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے۔پاکستان ریلوے نے اس طرح کا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عوام دھوکا کھانے سے بچیں فی الحاس ایسی کسی آسامی کے لیے درخواست اور فیس جمع کروانے سے گریز کریں۔ ترجمان نےریلوے سے منسوب جعلی خبریں اور اشتہارات پھیلانے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایسی حرکات سے باز رہیں ورنہ ان کےخلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔