اردوغان نے نیتن یاہو کو دہشتگرد ریاست کا سربراہ قرار دیدیا

0

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ قرار دیدیا۔نیتن یاہو کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانیت سوز جرائم اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ اردوغان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایک قابض، ظالم اور دہشت گرد ریاست کا سربراہ ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ میں ترک حکومت پر کُرد کمیونٹی کے قتل عام کا الزام عائد کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More