سی این جی کا بحران ختم کیا جائے- اشرف بنگلوری
کراچی (پ ر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی بحران ختم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں۔گیس بندش کی وجہ سے ناصرف ٹرانسپورٹ برادری بلکہ عوام کو بھی سفری سہولیات سے محروم ہونا پڑرہا ہے۔ ڈیلی ویجز میں کام کرنے والے بھی بیروزگار ہورہے ہیں۔ حکومت اپنی ترجیحات میں سی این جی کے بحران کو فوقیت دیکر عوام کی پریشانیاں دور کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آٹو مشین کے ذریعے گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر لگانے پر پابندی عائد کرے۔ بالخصوص اسکول وینز میں سی این جی سلنڈرز خطرناک ہیں۔ اس وقت 50 فیصد سے زائد گاڑیوں میں ناقص سلنڈر لگے ہوئے ہیں۔ حکومت نوٹس لے۔