اسٹریٹ کرائم میں ملوث3ملزمان گرفتار-8موبائل فون برآمد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلبرگ پولیس ۔سی پی ایل سی نے اسٹر یٹ کرائم میں ملوث3ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2ملزمان راشد اور وہاج صدیقی کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی عارف اسلم نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل گلبرگ میں ڈکیتی کی تھی ۔جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کر کے سی پی ایل سی کے تعاون سے گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ چھینے گئے موبائل فون ایک دکان دار کو فروخت کرتے ہیں ان کی نشاندہی پر پولیس نے بلال آفتاب کو حراست میں لے کر 8موبائل فون برآمد کر لیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More