انڈونیشیا میں طوفان نے موسیقی کنسرٹ تنکوں کی طرح بہا دیا
جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا میں طوفان مقامی پاپ بینڈ کا لائیو کنسرٹ تنکوں کی طرح بہا کر لے لیا ۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی پاپ بینڈ لائیو کنسرٹ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ اچانک طوفانی لہروں نے انہیں خاموشی سے آدبوچا۔تیز موسیقی کے شور میں لوگوں کو خبر ہی نہیں کہ طوفان ان کے سروں پر پہنچ گیا۔طوفان کی زد میں آنے کے بعد اچانک لائٹیں جلنے بجھنے لگیں اور اسٹیج ایک دم نیچے جا گرا۔خوفناک طوفانی لہروں نے چند منٹ میں ہی موسیقی میلے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا اور ہر طرف افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔لوگوں نے جانیں بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف دوڑ لگا دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاپ بینڈ کے تمام فن کار لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔