افغان جنگ اورچین کی وجہ سے پاکستان ایٹمی ملک بنا- امریکی دستاویز

0

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے 30 برس بعد جاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ افغان جنگ اورچینی حمایت سے پاکستان ایٹمی ہتھیار بناسکا۔پنٹاگون پیشرفت سے واقف تھا لیکن روس کیخلاف مزاحمت کمزورپڑنے کے خدشہ پر چپ رہا۔ مقامی انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کو موصول ہونے والی اگست 1984 کی خفیہ دستاویز پر مشتمل رپورٹ سے واشنگٹن کو پتہ چل گیا تھا کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اوروہ ایک ‘پرفیکٹ’ ڈیزائن کو تیار کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے پاس یہ صرف یہ آپشن باقی تھا کہ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ سیکورٹی تعلقات کو ختم کردے، تاہم اس فیصلے کی وجہ سے سوویت یونین کے خلاف طالبان مزاحمت کمزور پڑ جاتی اور جنوبی ایشیا میں امریکا کے طویل مدتی سیاسی و سیکیوٹی مفادات کو خطرات لاحق ہوجاتے جبکہ یہ آپشن پاکستان کو اپنے ایٹمی ہتھیار سے متعلق فیصلہ کرنے میں بھی بالکل آزاد بنادیتا۔ ایک علیحدہ دستاویز میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے سابق چیئرمین ڈینگ شیاپنگ نے امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو برداشت کرتے ہوئے اس کی حمایت کرے۔ڈینگ شیاپنگ نے جمی کارٹر انتظامیہ کو قائل کیا تھا کہ اندرا گاندھی کی سربراہی میں بھارت سوویت یونین کا حامی ہوگا، اس لیے پاکستان کو مستحکم بنانا امریکا اور چین کے مفاد میں ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینی رہنما نے امریکا سے کہا کہ یہ ’’مثبت اقدام ہے‘‘اور مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اپنا ایٹمی پروگرام تیار کرنے کی وجہ ہے۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے ڈینگ شیاپنگ نے واشنگٹن سے کہاجنوبی ایشیا میں پہلے بھارت ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوا جس نے پاکستان کو اپنا ایٹمی پروگرام تیار کرنے کی وجہ فراہم کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More