زلفی بخاری کواپنےخلاف انکوائری جلدختم ہو نےکایقین
اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو اپنے خلاف جاری نیب انکوائری بہت جلد ختم ہونے کا یقین ہے۔پاکستان پریس کلب یوکے انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں زلفی بخاری نے کہا کہ بہت جلد نیب میں میری انکوائری ختم ہوجائے گی۔ن کا مزید کہنا تھا کہ نیب قوانین میں تبدیلیوں اور تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔لاہور کے کیمپ جیل میں ہتھکڑیاں لگے پروفیسر کی ہلاکت افسوسناک واقعہ ہے۔اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل وزیراعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں، سارے اوور سیز پاکستانیوں کا وزیر ہوں، وزیراعظم بھی تمام اوور سیز پاکستانیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کی جائے گی،موبائل فون کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات درست ہیں، موبائل رجسٹریشن کے لیے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنےکا نوٹس لیا ہے۔