احتساب عدالت سے آج لینڈ مارک فیصلہ آئیگا-وزیراطلاعات

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف معصوم ہیں تو پھر ملک کو کس نے لوٹا۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کی اربوں کی پراپرٹی کا کیس بڑا سیدھا ہے، عدالت نے پندرہ ماہ انتظار کیا لیکن ابھی تک انہوں نے منی ٹریل نہیں دیا۔ یہ اپنی جائیدادیں تسلیم کر رہے ہیں لیکن پیسہ کہاں سے آیا؟ یہ نہیں بتا رہے۔آج لینڈ مارک فیصلہ آئے گا، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کے فیصلے پر سب کی نظریں ہیں تاہم یہ کیس انتہائی سیدھا ہے دبئی اور سعودی عرب میں نوازشریف اور بچوں کی جائیدایں ہیں، سوال یہ ہے کہ ان جائیدادوں کیلیے پیسا کہاں سےآیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری بھی کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں انہوں نے کچھ نہیں کیا، تو پھر پچھلے 15سالوں میں جن کی حکومت تھی جس میں لوٹ مارکی گئی، اگر آصف زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف معصوم ہیں تو پھر ملک کو کس نے لوٹا۔فواد چوہدری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے لیکن دونوں بڑی ڈھٹائی سے اکٹھے ہو کر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں، ان کو اپنے اتحاد کا نام ’’ٹھگ آف پاکستان‘‘رکھنا چاہیے، اچھا ہے یہ سارے ایک جیسے ہیں آپس میں مل جائیں، ہمیں بھی دونوں پارٹیوں کے علیحدہ علیحدہ نام لینا پڑتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More