ریسلنگ ریفری نے میچ روک کر ریسلر کے بال کٹوا دئیے

0

نیو جرسی(امت نیوز)امریکہ میں ریفری نے ریسلر کے کندھوں تک لٹکی زلفوں کو کاٹے بغیر میچ جاری رکھنے سے منع کردیا جس پر کوچ کو مجبوراً نوجوان ریسلر کے بال کاٹنے پڑے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں اسکول کی سطح پر ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب میچ ریفری نے کندھوں تک بالوں کی چوٹیا بنائے کھلاڑی کو بال کاٹے بغیر میچ جاری رکھنے سے روک دیا۔نوجوان ریسلر اینڈریو جانسن کے کوچ نے میچ ریفری کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے معاملے کو سلجھانے کی کوشش بھی کی تاہم ریفری نے اصرار کیا کہ یا تو بال کاٹے جائیں یا میچ ادھورا چھوڑ کر ناک آئوٹ کے لیے تیار ہوجائیں جس پر کوچ نے مجبوراً ریسلر کے بال کاٹ دیئے۔ایبڈریو جانسن نے میچ سے قبل بال ترشوانے پر رضامندی کا اظہار بھی کیا تھا تاہم بال چھوٹے کرانے کے بجائے انہوں نے لمبے بالوں کو سمیٹ کر چھپا دیا تھا لیکن ریفری کے لیے یہ ناقابل قبول تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More